ملتان(این این آئی‘اے پی پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحقیقاتی رپورٹس دبانے کا رواج ہے تاہم موجودہ حکومت نے روایت بدل دی۔
ایف آئی اے ‘ایفبی آر اور دیگر ادارے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں گے ‘ان اداروں کو بھی جواب دینا ہوگا جن کی وجہ سے عوام کو مہنگی چینی ملی ‘شوگر کمیشن رپورٹ معاملے پر انصاف ہوگا۔
یہ پہلی حکومت جس نے کمیشن کی رپورٹ کو دبایا نہیں بلکہ پبلک کیا‘میرا یا تیرانہیں سوچا ‘جب تک صوبائی حکومتیں تعاون نہیں کریں گی بیرون ملک پاکستانیوں کو لانا ممکن نہیں ہے۔
اے پی پی کے مطابق اتوار کو ملتان کینٹ کے گرجا گھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرحارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں آباد ہیں‘کاش بھارت میں بھی مسلمانوں کی تاریخی عبادت گاہیں محفوظ ہوتیں۔
بھارت میں بی جے پی نے بابری مسجد کوشہید کیا اور بھارتی سپریم کورٹ خاموش تماشائی بنی رہی‘بھارتی میڈیا کا بڑا حصہ بھی آرایس ایس کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے‘ آج بنگالی بھی اپنے حقوق سے محروم ہوچکے ہیں۔