• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو لاہور پہنچنے پر قرنطینہ ہوٹل منتقل کردیا گیا

ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو قرنطینہ ہوٹل منتقل کردیا گیا 


لاہور(نمائندہ جنگ) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو لندن سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے پر قرنطینہ پر ہوٹل منتقل کر دیا گیا، لندن سے روانہ ہوتے وقت ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عارضی طور پر پاکستان جا رہے ہیں، جلد واپس آئیں گے۔ ڈاکٹر عدنان نے میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عدنان تقریباً 6 ماہ لندن قیام کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں، ان کے ہم راہ مریم نواز کی صاحب زادی بھی پاکستان آئی ہیں۔

تازہ ترین