• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار عاطف مزاری کو قتل کرنیوالا بیٹا باسط مزاری گھوٹکی سے گرفتار، مغوی بازیاب

راجن پور (نمائندہ جنگ) سردار عاطف مزاری کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے انکے بیٹے باسط مزاری کو گھوٹکی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اپنے باپ کو قتل کرنے کے بعد سے مفرور تھا۔ ذرائع کے مطابق باسط مزاری نے چاچڑاں شریف کے غلام محمد خالطی کے گھر پر اپنے ساتھوں سمیت حملہ کیا اور غلام محمد خالطی کے بیٹے مٹھو خالطی کو اغوا کرلیا۔ ایک درجن سے زائد ملزمان تین پراڈو گاڑیوں پر سوار ہوکر آئے تھے۔ پولیس کی کارروائی کے بعد باسط مزاری کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا اور مٹھو خالطی کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔
تازہ ترین