• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن شادیوں کے بعد اب ڈرائیو تھرو شادیاں ہونےلگیں

کورونا وائرس کے دوران آن لائن شادیوں کے بعد ایک اور نئی چیز سامنے آئی ہے اور لوگ اب ڈرائیو تھرو شادیاں کرنے لگے ہیں۔

برازیل کی ریاست ریو ڈی جینیرو میں کووڈ-19 کے دوران 15 جوڑوں نے ڈرائیو تھرو شادیاں کیں۔

برازیل نیشنل ایسوسی ایشن آف سول رجسٹریشن کے مطابق شادی کے لیے ڈرائیو تھرو کے اس طریقے کے ذریعے یہ تقریب صرف 5 منٹ کی ہوتی ہے جس میں جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا وعدہ کرنے کے بعد ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتا ہے۔

ڈرائیو تھرو شادی میں ایک گاڑی میں موجود جوڑے کی شادی ہونے کے بعد پیچھے کھڑی دوسری گاڑی کا نمبر آتا ہے اور اس طرح ڈرائیو تھرو شادی کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔

یادرہے کہ برازیل کی ریاست ریو ڈی جینیرو کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 45 ہزار افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 5000 کے قریب لوگ ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین