• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ دُنیا ایک عارضی جگہ ہے جہاں ہمیں جدوجہد کرنی ہے، حمزہ علی عباسی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ یہ دُنیا ایک عارضی جگہ ہے جہاں ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہم اپنی زندگی کو آزمائش سمجھ کر گُزاریں گے تو ہمارا رویہ مختلف ہوگا اور اگر ہم اُسی زندگی کو ایک امتحان سمجھنے کے بجائے اپنی خواہشات پورا کرنے کا میدان سمجھ کر گُزاریں گے تو ہمارا برتاؤ اور اخلاق بالکل اُس کے برعکس ہوگا۔‘

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’ایسے میں ہم چھوٹی چھوٹی خواہشات کے لیے اپنی زندگی کو برباد کردیں گے۔‘

اداکار نے کہا کہ ’ہمارا اِس بات پر یقین ہونا چاہیے کہ یہ دُنیا ایک عارضی جگہ ہے اور ہمیں یہاں رہنے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اور ہمارا اِس بات پر یقین ہو کہ ہمیں ہمارےاخلاق کی بنیاد پر ہی کامیابی اور ناکامی ملے گی تو ہم با آسانی خواہشات کو حاصل کرنے کی دوڑ سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔‘

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’ہم محنت تو کریں گے لیکن خواہشات کے حصول کے لیے بلکہ اپنی زندگی کے اصل مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔‘

یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں کام کرنے کے بعد سے حمزہ علی عباسی کی ساری توجہ اسلامی تعلیمات کی جانب ہے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام سے متعلق پیغامات اپنے چاہنے والوں کے لیے جاری کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین