• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹرز کی بند دروازوں میں پری سیزن ٹریننگ

نیو ساؤتھ ویلز کے انٹرنیشنل کرکٹرز نے بند دروازوں میں پری سیزن کیلئے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

اولمپک پارک میں ٹریننگ کرنے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آسٹریلین کرکٹرز پری سیزن ٹریننگ کا آغاز اگلے ہفتے کرینگے

اس موقع پر اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ گھر میں رہ کر فٹنس کے لیے کافی ورک کیا، بہتر پوزیشن میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا، کرکٹ میں واپسی خوش آئند ہے، مشکل حالات میں سب کو اپنا خیال رکھنا پڑے گا۔

 کورونا وائرس کے باعث آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا تو امکان نہیں اور شاید آسٹریلوی کرکٹرز کو ستمبر سے پہلے کرکٹ میچز کھیلنے کا موقع بھی نہ ملے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے بعد سری لنکا کے کرکٹرز کیلئے بھی بائیوسیکیور ماحول میں آج سے ٹریننگ پلان ہے۔

تازہ ترین