امریکا کے 250ویں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران امریکی شہریوں کی اسرائیلی جھنڈے جلاتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
امریکا میں کئی شہریوں نے یوم آزادی کے موقع پر روایتی انداز میں آتش بازی کر کے جشن منانے اور حب الوطنی کا اظہار کرنے کے بجائے اسرائیلی جھنڈوں کو جلایا اور پیروں تلے روندا۔
امریکی شہریوں کی اسرائیلی جھنڈے نذرِ آتش کرتے وائرل ہونے والی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر امریکا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں امریکی شہری اسرائیل کے امریکا پر اثر انداز ہونے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر شدید تنقید کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔