گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر حکومتی خاندان کی مبینہ کرپشن ‘لوٹ مار اور بدعنوانی کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کرائی گئیں اور مساجد کے باہر پرامن مظاہرے کئے گئے جس سے علماء کرام الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی‘ سرفراز احمد تارڑ، سید فدا حسین شاہ ‘مفتی غلام نبی جماعتی نے خطاب کیا۔