• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں کرکٹرز کی بند دروازوں میں ٹریننگ شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ساؤتھ ویلز کے انٹرنیشنل کرکٹرز نے بند دروازوں میں پری سیزن کیلئے ٹریننگ شروع کردی ہے۔ سڈنی کےاولمپک پارک میں ٹریننگ کرنے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک شامل ہیں۔ اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ گھر میں رہ کر فٹنس کے لیے کافی ورک کیا، بہتر پوزیشن میں ہوں۔ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا، کرکٹ میں واپسی خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے بعد سری لنکا کے کرکٹرز کیلئے بھی بائیوسیکیور ماحول میں ٹریننگ پلان پیر سے سی سی سی کولمبو میں شروع ہوگیا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹریننگ کی نگرانی کررہے ہیں۔ ابتدائی سیشن میں تمام کرکٹرز ماسک لگا کر اور سماجی فاصلے کے ساتھ بیٹھے ۔ گرائونڈ میں تربیت کا آغاز منگل سے ہوگا۔

تازہ ترین