• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے مقبول موسیقار واجد علی خان کورونا سے انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے مقبول موسیقار واجد علی خان کورونا سے انتقال کرگئے 


کراچی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان کورونا وائرس سے ممبئی میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر 42 برس تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھےاور کورونا وائرس سے ان کی طبعیت مزید بگڑ گئی ۔واجد خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے کہا کہ واجد کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔سلیم مرچنٹ نے مزید کہا کہ واجد خان کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے 4 دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

تازہ ترین