گجرات (نمائندہ جنگ) کھاریاں میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 2 قصابوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا، پولیس نے ویٹرنری آفیسر ڈنگہ ڈاکٹر ذوالفقار علی کی رپورٹ پر جوڑا میں بکرے کا باسی اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر محمد اکبر اور اسجد علی کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔