آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ذیقعد 1441ھ 5؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری

سیری(نمائندہ جنگ)بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی دشمن کی بولتی بند کر دی،پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ، تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں ٹائیں اور بھینسہ گالہ میں اتوار کی رات سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔
ملک بھر سے سے مزید