• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد افراد سے موبائل، نقدی چھین لی گئی، دوران واردات شہری پر تشدد

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سرقہ بالجبر،راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں شہری ایک موٹرسائیکل،نقدی ،موبائل فون سے محروم ہو گئے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ سے عطاء اللہ خان کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی ایس2846 چوری ہو گئی۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کھوکھرروڈپر 2 مسلح موٹرسائیکل سوارایک گاڑی میں سوار فیملی سے 2 موبائل اور 2ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کومحمدریاض نے بتایاکہ گرجاروڈپردو موٹرسائیکل سواروں نے اسے روک کرمارا پیٹا اور 1500 روپے چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ آراے بازارکومحمدخالد نے بتایاکہ گروٹی سٹاپ کے قریب 3لڑکے اس کی چچی سے پرس چھین کرفرار ہوگئے، جس میں 5ہزار روپے موبائل اور شناختی کارڈموجود تھا ۔ تھانہ صدربیرونی کو سید عاطف نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار لڑکے سائل کا موبائل فون ، 1000روپے اور سائل کی بیوی کا شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ چونترہ کو عاقب نواز نے بتایا کہ وہ فرحان اور جمیل اختر کے ہمراہ موٹر سائیکل پرآرہاتھا کہ اچانک دو لڑکوں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں روک لیااوران سے 3 موبائل فون اور 67ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ دریں اثناء تھانہ نون کے علاقے موٹر وے چوک میں کار سوار مسلح افراد نے سمیع اللہ نامی شخص سے بیگ چھین لیا جس میں سونے ، چاندی اور نقدی کے علاوہ دو موبائل فو ن بھی موجود تھے۔ تھانہ کورال کے علاقے لہتراڑ روڈ پر خان نامی شخص سے موبائل چھین لیا گیا۔
تازہ ترین