• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7سالہ ملازمہ تشدد سے جاں بحق ، مالک و اہلیہ گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) 7سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ جنسی وجسمانی تشددسے جاں بحق ہوگئی ۔تھانہ روات پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔ ایس ایچ اوتھانہ روات سب انسپکٹر کاشف اقبال ملک نے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاکہ اتواراورپیرکی درمیانی رات اطلاع پاکر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچا، تو واصف سیکورٹی انچارج نے بتایاکہ ساڑھے چھ بجے شام حسن صدیق 8 سالہ بچی کوانتہائی زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے کرآیا۔ انہوں نے تشدد کی وجہ پالتو قیمتی طوطے اڑانا بتایا اور مو قع پا کر فرار ہو گئے۔ بچی کے جسم کے مختلف اعضا پرشدید تشدد اور زیادتی کے نشانات پائے گئے۔ بیہوشی اور قومے کی کیفیت میں بچی وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد چل بسی۔ ہومی سائیڈانوسٹی گیشن یونٹ روات کے تفتیشی افسرسب انسپکٹرمرزامختارنے بتایاکہ بچی مظفرگڑھ کی رہنے والی تھی، اس کا والد علیل ہے جس کابرادرنسبتی پانچ چھ سال قبل یہاں ملازمت کرتا رہا ہے،جس نے حسن صدیق کے کہنے پراپنی بھانجی کوچارماہ پہلے ان کے بچے کی دیکھ بھال کیلئے یہاں بھیجاتھا،پولیس کے مطابق ملزم حسن صدیق پراپرٹی کاکام کرتاہے ،ادھربچی کی نعش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔ تفتیشی افسرکاکہناہے کہ ڈاکٹرز نے مقتولہ کے جسم سے موادکے سیمپل لے کرپنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوادیئے ہیں۔
تازہ ترین