وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سےبھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔
گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، وفاقی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگے تھے جو نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت سے قبل ایس او پیز بنائے جائیں گے، گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی راستے بدستور بند رہیں گے۔
حافظ حفیظ الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں تو تمام سیاسی جماعتیں تعاون کریں گی۔