• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کی جانب سے آن لائن ٹیکسی سروس کی بحالی کی اجازت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں ایک وقت میں صرف دو افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایاجاسکے گا۔

اویس قادر شاہ کے مطابق آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانےکی اجازت ہوگی۔

اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن بس سروس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائے گا وہ ایک سیٹ پر ایک مسافر بٹھائے گا۔

وزیرٹرانسپورٹ نے  کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جس گاڑی میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

تازہ ترین