• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ وہ آج کل کتوں سے ڈرنے کے خوف پرقابو پانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک کتے سے کھیل رہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ کتوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہی ہیں لیکن اب وہ کتوں سے ڈرنے کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ کتوں سے خوف اب بھی برقرار ہے  لیکن انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ ایک بار آپ اس جانور کو سمجھنے کی کوشش کریں اور انہیں اپنا دوست تسلیم کریں تو ان سے بہتر کوئی نہیں۔

عالمی وبا کورونا کے دور میں سجل نے اپنے پیغام میں اس صورتحال سے متعلق بھی لکھا کہ ایسے اوقات میں برائے مہربانی یہ یاد رکھیں کہ ہمیں ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں گھروں میں رہنے اور محفوظ رہنے کا بھی کہا۔

تازہ ترین