پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور اس سے متعلق انہوں نے تفصیلی جواب جمع کروادیا۔
شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہونا تھا۔
اپوزیشن لیڈر نے اپنی عدم پیشی سے متعلق نیب میں جواب جمع کروایا جس میں موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس اس وقت اپنے عروج پر ہے، نیب کے کچھ افسران بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی عمر 69 برس ہے اور وہ کینسر کے مریض ہیں۔
شہباز شریف نے نیب سے کہا تھا کہ وہ ان سے احتیاط برتتے ہوئے آن لائن سوال کرسکتی ہے۔