• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، جہاں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے دونوں کشمیریوں کو ضلع پلوامہ میں محاصرے اور گھر گھرتلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔

بھارتی فوسرز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

گذشتہ روز بھارتی فوج نے میندھر اور پونچھ کے گاؤں میں دس اور ضلع نوشیرا اور راجوڑی کے علاقوں میں تین نام نہاد ملٹری آپریشن کیے، جس کے دوران 13 کشمیری شہید کردیئے تھے۔

تازہ ترین