• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے ہوں یا پرائے نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، شبلی فراز

اپنے ہوں یا پرائے نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چاہے اپنے ہوں یا پرائے، نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا  بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیب ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائی شگاہ پہنچی لیکن ان کی عدم موجودگی کے باعث واپس چلی گئی تھی۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ قانون سے بھاگنے کی بجائے قانون کا سامنا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ قانون کے راستے میں رکاوٹیں ڈال کر شریک جرم نہ بنیں۔

تازہ ترین