• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

لاک ڈاؤن میں مذید نرمی کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جارہی ہے تاہم عوام کو حکومتی ضوابط پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ مناسب ضوابط کے بعد سیاحت کا شعبہ بھی جلد کھول دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومتی ضوابط پر عمل درآمد کرنا ہوگا، عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں شعبہ جات کو بند کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور سعودی عرب میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں لانے کے لیے مناسب انتظامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین