• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم شدید متاثر

کورونا کے باعث پاکستان میں انسداد پولیو مہم بھی شدید متاثر ہے۔ رواں سال اپریل میں چالیس ملین بچے انسداد پولیو کے قطروں سے محروم رہے۔

اس وقت دنیا ميں صرف افغانستان اور پاکستان میں ہی پولیو موجود ہے، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان 2018 میں پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا تھا۔ گزشتہ سال دوبارہ پولیو کیسز میں اضافہ دیکھا گيا۔

پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ موقع ملتے ہی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا پروگرام بنایا جائے گا۔ کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر ہونے کے ساتھ خسرہ جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین