• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے، چوہدری خورشید زمان

ہیلی فیکس (زاہد مرزا) سابق ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے اور وطن عزیز کو ایٹمی طاقت بنا کر دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام سابق وزیراعظم اور قائد میاں نواز شریف کو یاد کرتے ہیں جن کی بدولت ملک میں موٹروے کے جال بچھا دیئے گئے چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن بھارتی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ واضح رہے وہ آج کل برطانیہ کے دورے پر ہیں اور گوجر خان کمیونٹی سے ملاقات کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند ہفتے برطانیہ اور سکاٹ لینڈ میں دورے کررہے ہیں تاکہ اپنا حلقہ کے عوام سے آئندہ الیکشن کے سلسلے میں حمایت حاصل کی جاسکے۔ مسلم لیگی رہنما خواجہ جہانگیر اور دیگر نے ان کے برطانیہ کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایک پلیٹ فارم پر آکر پارٹی کو مضبوط کریں۔  
تازہ ترین