اسلام آباد(نیٹ نیوز)کے پی کے ،گلگت بلتستان میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیاحتی شعبے کو کھولنے کیلئے بھی ایس او پیز تجویز کردیئے گئے۔نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق ہوٹل میں داخلے سے پہلے کسی بھی فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہےاورساتھ ہی ہوٹل سٹاف کیلئے ماسک،گلوز اور سینیٹائزر لازمی ہوگا۔نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کا کہنا ہےکہ ہوٹل کےکمروں کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا،اس کےعلاوہ کمروں،گیلریوں اورکھانے کی جگہ پرسماجی فاصلے کو یقینی بنایاجائےگا۔نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کےمطابق کسی سیاح میں علامات کی موجودگی پرفوراًاسےعلیحدہ کیاجائےگا۔