• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اورفرٹیلائزرکمپنیوں کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاق اور صوبائی حکومتوں میں ہم آہنگی کا فقدان‘کھاد سبسڈی پر حکومت اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے مابین مذاکرات بے نتیجہ ختم ‘کوئی معاہدہ طے نہیں پایا جاسکا۔ فرٹیلائزر انڈسٹری کی درخواست پرطویل التواء کا شکاراس اجلاس میں حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری ایم این ایف ایس آر اور اقتصادی ماہرین نے شرکت بھی کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صوبائی حکومتوں کا بھی کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا جن کے ذریعے اس اسکیم کو عملی جامہ پہنایا جانا ہے۔اجلاس میں کھادکے شعبے نے اپنی اس تشویش کا اعادہ کیا کہ سبسڈی اسکیم میں تاخیر نے غیر یقینی صورتِ حال پیدا کردی ہے جس کے نتیجے میں ڈیلر اور کسان دونوں جانب سے کھاد کی فروخت بند ہوتی جارہی ہے۔خریف کے سیزن میں کھاد کی کھپت میں کمی کے نتیجے میں زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت پر منفی اثر پڑے گا۔
تازہ ترین