• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ،دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام،افغان شہری احاطہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام میں افغان شہری ملزم حاجی خیر اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حاجی خیر اللہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے سید طیب شاہ ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ افغان شہری حاجی خیر للہ پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔
تازہ ترین