• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیلئے کام کرنیوالے ڈاکٹرجہاد کررہےہیں،سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور

لاہور ( جنرل رپورٹر )سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کمانڈر نعمت اللہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ا نہوں نے کہا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے اس عظیم تاریخی طبی درسگاہ کے دورے کی دعوت دی صحت عامہ کے فروغ اور کورونا سے بچاو کےلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے اس جذبے کو سراہتے ہیں اور کورونا کے تدارک میں کام کرنے والے ڈاکٹرز ہمارے ہیرو ہیں جو کسی جہاد سے کم نہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پروفیسر بلقیس شبیر کی جانب سے یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی کورونا بارے آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 45 سے زائد ڈاکٹروں کو تربیت کروائی گئی، رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید اصغر نقی نے کہا کہ یو نیورسٹی مریضوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ طلبا کے تدریسی و تربیتی نظام کا اہتمام کرتی رہے گی۔ پروفیسر بلقیس شبیر نے کہا کہ ملحقہ ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹرز کے لئے آن لائن تربیت جاری رہے گی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر خالد محمود چیمہ، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر سعید احمد، ڈاکٹر بلال عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین