دبئی حکومت نے شہر کو سبز و شاداب بنانے کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
منصوبے کے تحت اگلے 4 سال میں 15 لاکھ درخت لگائے جائیں گے اور 120 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔
حکومت نے 4 ارب درہم کے واٹر اینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے، جسے بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران متعارف کرایا۔
منصوبے کے تحت دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات بھی قائم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ہر سال 3 نئے پبلک بیچز بنائے جائیں گے اور ساحلی سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سمندر کنارے عوامی ساحلی سہولیات میں واک، جاگنگ اور سائیکل ٹریکس بھی شامل ہوں گے، تاکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے۔