• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن، تھیلی سیمیا فیلوز کیلئے عطیات خون میں کمی کا سامنا

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ،لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں اور بلڈ کیمپس کے عدم انعقاد کے باعث تھیلی سیمیا فیلوز کیلئے خون کی قلت کا سامنا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، ڈائریکٹر میڈیا فاروق مہمند، ڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض، پی آر اوز اور فیلڈسٹاف بھی موجود تھا، صاحبزادہ محمد حلیم کا کہنا تھا کہ درپیش صورتحال کی وجہ سے خون کی کمی کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ طلباءکی ایک بڑی تعداد خون عطیہ کرتی ہے تاہم تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلباءخون کے عطیات دے رہے ہیں نہ ہی بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد ممکن رہا ہے جس کے باعث تھیلی سیمیا کا شکار معصوم بچوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش سمیت عوام کی نقل و حمل بھی محدود ہو گئی ہے تاہم کچھ لوگوں نے رضاکارانہ طور پر ہسپتال آ کر خون کے عطیات دیئے جو ناکافی رہے، ان کا کہنا تھا کہ تھیلی کا شکار بچوں کو ایک ماہ میں دو سے تین بیگز خون درکار ہوتا ہے جسے پورا کیا جانا ممکن نہیں رہا ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تھیلی سیمیا میںمبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات دیں تاکہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے مریض بچوں کی فراہم کی جانے والی خدمات اور درپیش صورتحال کے حوالے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔
تازہ ترین