آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نوبیاہتا جوڑے پر تنقید نے تین خاندانوں کو متاثر کیا: اُشنا شاہ


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے صدف کنول اور شہروز سبزواری پر تنقید کرنے والوں نے تین خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں اور شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے اظہارِ ہمدردی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنا ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے تنقید کرنے والوں پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بچی کے والد کو اس طرح تنقید کا نشانہ بنانا سابقہ بیوی کی حمایت نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس طرح سوشل میڈیا پر شوہر اور  سابقہ بیوی سے بدتمیزی کا کیا فائدہ؟ کہ شوہر اپنے دفاع میں ویڈیو بنانے پر مجبور ہوجائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس چیز نے ہماری انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ تنقید کرنے والے شرم کریں کہ اس وبائی صورتحال کے دوران نوبیاہتا جوڑے پر تنقید نے تین خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں۔

پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی


طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید