• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پولیس نے رانا ثناء کی گاڑی تلاشی کیلئے روک لی


لاہور پولیس نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کی گاڑی کو ریگل چوک پر تلاشی کے لیے روک لیا، لیگی رہنما نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ گاڑی کی پہلے تلاشی دیں گے اس کے بعد انہیں یہاں سے آگے جانے دیا جائے گا۔

دوسری جانب لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ جب تک میڈیا نہیں آئے گا میں گاڑی کی تلاشی نہیں دوں گا، مجھے خوف ہے کہ یہ دوبارہ میری گاڑی میں منشیات نہ رکھ دیں ۔

رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ شہبازشریف 11 بجے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں گے، نون لیگ کے رہنما اورورکز ہائیکورٹ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز نیب کے چھاپے سے متعلق کہا کہ جب کوئی عدالت کا دروازہ کھٹکٹائے تو کوئی ادارہ پھر گرفتاری کیلئے گھر کا گھیراو ٔنہیں کرتا۔

تازہ ترین