• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے کے باوجود گاڑیوں کی تعداد کم


سندھ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت کے بعد بھی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کم ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد پر بھی ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت کے بعد شہر کی سڑکوں پر مختلف روٹس کی گاڑیاں رواں دواں ہیں۔

ڈرائیوروں اور کنڈیکٹر ز کا ماسک پہننے کی ہدایت پر عمل کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، ماسک پہننے کی لازمی شرط کے باوجود مسافر بغیر ماسک کے سفر کررہے ہیں جبکہ بیشتر ڈرائیور بھی بغیر ماسک پہنے گاڑیاں چلارہے ہیں۔

بسوں کے ساتھ چنگچی رکشہ کے ڈرائیوروں اور بیشتر مسافر بھی ماسک کے بغیر سفر کررہے ہیں۔

تازہ ترین