• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مظاہرین

میر شکیل الرحمٰن کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں شرکا کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

راولپنڈی میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

اس مظاہرے سے خطاب کے دوران شرکا کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ آٹھ ہزار ملازمین پر مشتمل ہے، جنگ گروپ کو بند کرنے اور میر شکیل الرحمٰن کو کمزور کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شرکاء نے اس موقع پر نعرے بازی بھی کی۔

تازہ ترین