• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ صوبائی کابینہ، سینئر ارکان کے ہمراہ بدھ کی دوپہر اسلام آباد خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے۔

نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جعلی اکاؤنٹس اور سولر لائٹس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے تصدیق کردی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں خصوصاً پیپلزپارٹی کے ساتھ ظلم و ستم جاری ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ظلم کے باوجود ہم ہمیشہ ثابت قدم رہے، انشاءﷲ ایک بار پھر ہم ثابت قدم رہتے ہوئے سرخرو ہوں گے۔

تازہ ترین