آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ذیقعد 1441ھ4؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پولیو خاتمے کا کال سینٹر کووڈ 19 سے لڑنے کیلئے تبدیل

اسلا م آباد (طارق بٹ) اسلام آباد میں پولیو خاتمے کا کال سینٹر 1166 کووڈ 19 سے لڑنے کیلئے تبدیل کردیا گیا ہے اور کورونا وائرس رسپانس کی اعانت کر رہا ہے۔ ـ’میں آپ کی کیسے مدد کرسکتی ہوں؟ کیا آپ حال ہی میں ملک سے باہر گئے ہیں؟ برائے مہربانی کال پر ہی رہئے گا۔ میں آپ کو ڈاکٹر سے ملا رہی ہوںـ‘ایک نوجوان خاتون نے لائن کے دوسرے سرے پر کسی کو یقین دلا تے ہوئے کہا۔ گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو (جی پی ای آئی) کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کال آپریٹر اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں صحت تحفظ 1166 کووڈ 19 ہیلپ لائن میں کام کرتی ہیں۔ اس سے قبل صحت تحفظ 1166 نگہداشت کرنے والوں کو خدشات بانٹنے اور درست معلومات حاصل کرنے میں مدد دینے کیلئے پولیو خاتمے کی ہیلپ لائن تھی۔

ملک بھر سے سے مزید