• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا دو پاکستانیوں کے ساتھ ڈرائیور کو بھی بے دخل کر نے کا ا لزام

کراچی ( جنگ نیوز ) بھارتی انٹلی جنس ایجنسیوں کا ا لز م ہے کہ دو بے دخل کئے جا نے والے پاکستانیوں عابد حسین اور محمد طاہر کے ساتھ ان کا ڈرائیور جاوید حسین بھی جاسوسی رنگ میں شامل پایا گیا ۔بھارت نے دونوں پاکستانیوں کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے کر گزشتہ پیر کو بھارت سے بے دخل کیا قبل ازیں جاوید حسین نے بھارتی ایجنسیوں کو بتایا کہ وہ عابد حسین اور محمد طاہر کو نئی دہلی اور اطراف کے علاقوں میں لے جا تا رہا ہے 36 سالہ جاوید حسین پاکستان میں بھکرکا رہنے والا ہے ، جسے پولیس نے عابد اور طاہر سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا ۔اسے بھی آج بے دخل کیا گیا ۔

تازہ ترین