• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کیمیکل کے تاجر نے کورونا کے دوران 1.1 ارب ڈالر کما لیے

کراچی(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے دوران معیشت زوال پذیر ہوئی اور دنیا بھر میں لوگوں کے کاروبارکو نقصان پہنچا ہے وہیں کیمیکل اور دوا کے شعبے نے بھاری منافع کمایا ہے،بھارت میں ایک کاروباری ارون بھرت رام نے کوویڈ 19 کے دوران 1.1 ارب ڈالرز کمائے ہیں،بھرت کیمیکل کا کاروبار کرنے والے بھرت فارماسیوشل اور جراثیم کش ادویات بنانے کیلئے استعمال ہونے والا کیمیکل بناتے ہیں۔لاک ڈائون کے دوران بھارت کے اس کاروباری کو 1.1 ارب ڈالرز کا منافع ہوا ہے۔

تازہ ترین