سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) نفری میں کمی اور کام کی زیادتی کے ساتھ اہلکاروں کے ساتھ چند افسران کے ناروا سلوک کی وجہ سے دو پولیس ملازم دوران ڈیوٹی وفات پاگئے۔ پولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹر رانا اشرف اور تھا نہ رنگ پورہ کا اے ایس آئی بوٹا دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔پولیس لائن کے اہلکار شمس کے مطابق رانا اشرف دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور بیماری کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لینا چا ہتا تھا جو اس کو نہ مل سکی جبکہ تھا نہ رنگ پورہ کے محرر اسلام کے مطابق بوٹا کور ٹ جانے کے لئے گاڑی میں سوار ہونے لگا تھا کہ اس کو ہار ٹ ایٹک ہوگیا۔