• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس اب مزید تعلیمی نقصان برداشت نہیں کرسکتے،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس مولانا جمیل الرحمن اخترکی صدارت میں ہوا۔جس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیرضوان نفیس، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، مولانا سید عبداللہ شاہ، قاری ظہورالحق، قاری شاہد منظور ، مولانا سعیدوقار، حافظ انجینئر نعیم الدین شاکر، مولانا زبیرجمیل، مولانا عبیدالرحمن معاویہ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ لاہور میں بھرپور انداز میں دروس ختم نبوت کا سلسلہ شروع کیا جائیگا ۔ رابطہ کمیٹی کے ممبران کے بیانات آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔علماءنے وفاق المدارس کے قائدین سے اپیل کی کہ اب بلاتاخیر ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے مدارس عربیہ کو کھولا جائے دینی مدارس اب مزید تعلیمی نقصان برداشت نہیں کرسکتے ۔ ایک قرار داد میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ اور ان کے اہل خانہ کی قبور کی بے حرمتی شدیدالفاظ مذمت کی گئی ۔
تازہ ترین