• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سندھ حکومت سے مطالبات


ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن( وائی ڈی اے) سندھ کے جنرل سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محبوب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جھوٹے دعوے کر رہی ہے، اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں ہیں۔

قومی ادارہ برائے اطفال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈکس کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، اس دوران ڈاکٹر محبوب کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بنیاد پیر کو رکھی گئی، ہم نے متعدد بار احتجاج کیا اور سندھ حکومت کے سامنے مطالبات رکھے ہیں، اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں ہیں سندھ حکومت جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔

جنرل سیکریرٹری وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹر محبوب نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سلامی اور سلیوٹ کی ضرورت نہیں ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سے عوام کے ساتھ ڈاکٹرز بھی متاثر ہوں گے ، پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے علیحدہ آئسولیشن سینٹر قائم کیا جائے اور نرسز کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، نرسز ، ڈاکٹروں کے لیے سروس اسٹرکچر تشکیل دیا جائے، دوران ڈیوٹی کورونا سے شہید ہیلتھ ورکرز کے خاندان کو شہدا پیکج اور ہیلتھ ورکرز کو اسپتالوں میں سیکیورٹی دی جائے۔

ڈاکٹر محبوب کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ اسپتالوں میں رینجرز کی چوکیاں بنائی جائیں۔

قومی ادارہ برائے اطفال میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر محمدخان کا کہنا تھا کہ کورونا سے دفاع کا پہلا مورچہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل ہیں، سندھ حکومت کو بات سمجھ نہیں آرہی ، سندھ حکومت ہیلتھ ورکرز کو سولی چڑھا رہی ہے۔

ڈاکٹر محمدخان نے مزید کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا رش ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اصولوں پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر محمدخان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سرکاری اسپتالوں کا فنڈ دیگر اسپتالوں کو کیوں دیا جارہا ہے؟

تازہ ترین