• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، SOPs کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بند کروانے کیلیے گرینڈ آپریشن


گوجرانوالہ میں عالمی وبا کورونا سے عوام کی حفاظت کیلئے بنائی گئیں ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بند کروانے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس کی نفری مارکیٹوں میں پہنچ گئی۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ آپریشن تمام مارکیٹوں میں کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی گوجرانوالہ نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرمارکیٹیں بند کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف کرنے پر مارکیٹں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں آج کئی بڑی مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔ مارکیٹین بند کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کیا ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اورٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا۔

تازہ ترین