وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی نوعیت کے معاملات پر مذاکرات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور اور پاکستانی پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت دے دی۔
جیو نیوز کے پرگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ عنقریب تمام رہنماؤں کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن رہنما نہیں آسکتے تو وہ خود ان کے پاس چلے جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجوہات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاسکے۔