• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ کا میڈیا رائٹس کنسلٹنسی کیلئے آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا رائٹس کنسلٹنسی سروس کے لیے آسٹریلوی کمپنی کی خدمات حاصل کر نےکا اعلان کیا ہے۔ جنگ ایک ماہ قبل اس معاہدے کی خبر دے چکا ہے۔ جمعرات کو پی سی بی نے دعویٰ کیا ہے سات کمپنیوں نے بڈنگ میں حصہ لیا ، آسٹریلوی کمپنی نے سب سےکم بولی دی، یہ پی سی بی کو 2023 تک کے لیے میڈیا رائٹس کے حوالے سے کنسلٹنسی مہیا کرے گی ۔ میڈیا رائٹس کے لیےبین الاقوامی سیریز اور پی ایس ایل کے پراجیکٹس شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کی سیریز کے ساتھ ہی پی سی بی کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔ چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا تھاکہ میڈیا حقوق کا معاہدہ ختم ہوچکا ہے اور اب سے لے کر 2023 تک کا جو عرصہ ہے اس میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، اسے مارکیٹ کرنا چیلنج ہے ۔

تازہ ترین