• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کو ہلکا سمجھا تھا، پرنس آف چارلس

لندن (پی اے) پرنس آف ویلز نے کہا ہے کہ مارچ میں کورونا کی وباء کے آغاز پر جب وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تو انہوں نے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی تھی اور اسے ہلکا سمجھا تھا۔ 71سالہ پرنس چارلس نے وائرس کے ٹیسٹ کے مثبت آنے پر خود کو تنہا کرلیا تھا اور صرف ہلکی علامات کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے اسکائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیس میں خوش قسمت تھے۔ تاہم دوسرے لوگوں کو کیسے حالات کا سامنا ہوا اسے اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جو خاندان یا دوست گنوا بیٹھے، پرنس چارلس رائل بالمورل اسٹیٹ میں اپنے برک ہال ہوم میں سات دن کے قرنطینہ کے بعد وائرس سے صحت یاب ہوگئے تھے۔ 72سالہ ڈچز آف کورنوال کا بھی ٹیسٹ لیا گیا تھا اور انہیں وائرس نہیں تھا۔ انہوں نے ان لوگوں سے اظہار ہمدردی کیا جو خاندان یا دوست گنوا بیٹھے اور وہ اس وقت ان کے ساتھ نہیں تھے جو ان کے نزدیک سب سے زیادہ خراب چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر لوگوں کو اس صورت حال کا شکار ہونے سے روکنے کے لیے انہوں نے اس صورت حال سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنے کا عزم کر رکھا ہے۔ پرنس چارلس نے کہا کہ وباء سے سیکھے کے بغیر ہمیں مستقبل میں بھی خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تازہ ترین