• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود اپنے بیرون ملک اثاثے ظاہر کریں ورنہ قوم کو حقیقت سے آگاہ کروں گا:مرید حسین قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی نے اپنے بھائی مخدوم شاہ محمود قریشی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ آئندہ دو تین روز میں اپنے بیرون ملک اثاثے ظاہر کریں ورنہ وہ اس حوالے سے قوم کو حقیقت سے آگاہ کروں گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسمبلی کے فورم پر کہا ہے کہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں جبکہ انہوں نے الیکشن کمیشن  کے سامنے بھی  بیرون ملک اثاثے ظاہر نہیں کئے،مخدوم مرید حسین قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ مخدوم شاہ محمودقریشی کے بیرون ملک اثاثے موجود ہیں انہیں چاہئےکہ وہ آئندہ دو تین روز کے اند ر اپنے بیرون ملک اثاثے قوم کے سامنے ظاہر کریں ورنہ وہ ان کے اثاثے قوم کے سامنے پیش کریں گے۔ 
تازہ ترین