• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 49ویں کانووکیشن کا انعقاد


پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 49ویں اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 93 افسران کو میری ٹائم وار اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری تفویض کی گئی۔

کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے 25 افسران بھی شریک تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی اور COVID-19 کے بعد دنیا کے تبدیل شدہ حالات کیلئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود جنگی صلاحیتوں پر سمجھوتہ کیے بغیر آپریشنل امور سرانجام دینے ہوں گے۔

قبل ازیں کالج کے ڈپٹی کمانڈنٹ نے 41 ہفتوں پر مشتمل کورس کے دوران شرکاء کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

تازہ ترین