آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ذیقعد 1441ھ11؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا: سندھ حکومت کے انتظامات پنجاب سے بہتر ہیں، مرتضیٰ وہاب

کورونا: سندھ حکومت کے انتظامات پنجاب سے بہتر ہیں، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورونا مریضوں کے حوالے سے سندھ اور پنجاب کا موازنہ پیش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے بہتر اور بروقت اقدامات اُٹھائے۔

 بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے اہم ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ میں اب تک 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ جن میں 619 افراد اللّٰہ کو پیارے ہوگئے۔ الحمد للّٰہ سندھ میں تقریباً 18 ہزار مریض کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ سے دُگنی آبادی والے صوبے پنجاب کی صورتحال سندھ سے مختلف ہے۔ پنجاب میں 33 ہزار 144 کورونا کے مریض ہیں۔ پنجاب میں مریض سندھ سے کم جبکہ اموات کی شرح زیادہ ہے۔

پنجاب میں 629 اموات ہوئی ہیں جس پر ہمیں دلی دکھ ہے۔ پنجاب میں کورونا سے صحیتاب ہونے والے افراد کی تعداد صرف 7ہزار 806 ہے۔ یہ معلومات وفاقی حکومت کی کووڈ ویب سائٹ پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام اموات انتہائی دکھ ہے، چاہے ملک کے کسی بھی حصے میں ہوئی ہوں لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ نے کورونا سے بچاؤ کے لئے جو اقدامات کئے وہ بہتر تھے۔ 

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم تنقید پر یقین نہیں بلکہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت ٹرانسپورٹ اور کاروبار کھولنے کے صرف احکامات صادر نہ فرمائے۔ وفاقی حکومت صوبوں کو سہولیات دینے سے گریزاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ حکم صادر فرما کر بری الزمہ نہیں ہوسکتے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ حکم فرما کر تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ڈال دیں۔ وفاقی حکومت کے لیڈران خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ عام آدمی بھی اس پر عمل کرے۔ 

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ لہٰذا وفاقی حکومت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے ہیلتھ کیئر نظام میں معاونت بھی کرے۔

 انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ سمیت تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے۔ آئیے ذمہ دار حکومت اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اللّٰہ تعالیٰ  ہمیں کورونا وباء سے محفوظ رکھے اور پوری انسانیت کو اس سے چھٹکارا دے۔ آمین

قومی خبریں سے مزید