چاند کو گرہن لگ گیا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز رات 10بجکر 46 منٹ پر ہوا۔
ڈائریکٹر اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی پرو فیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چاند گرہن 12 بجکر 25 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔
ڈائریکٹر اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ چاند گرہن 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، آسٹریلیا، افریقہ، دیگر جگہوں پردیکھا جاسکے گا۔