• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں انیل کپور اور امریش پوری کا تذکرہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، کورونا اجلاس پر عام بحث کے دوران بھارتی فلمی اداکار اور ان کے ڈائیلاگ بھی زیر بحث آئے ۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران سندھ میں ایک انیل کپور بھی دیکھا گیا ۔آج بھر انیل کپور کی ایکٹنگ ہوگی ۔ جس پر وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ بولے ایک فلم میں امریش پوری کابھی تو کردار تھا۔امریش پوری کون تھا وہ تو ذرا بتائیں۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس سے مرنے والے کی تدفین کومشکل بنادیا گیا ہے۔
تازہ ترین