• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کو ایس او پیز کی گارنٹی دینی چاہئے، ملک کلیم

تاجروں کو ایس او پیز کی گارنٹی دینی چاہئے، ملک کلیم 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ کورونا کے خلاف صرف حکومت نے نہیں عوام کو بھی لڑنا ہوگا،تاجر رہنما ملک کلیم نے کہا کہ تاجروں کو ایس او پیز کی گارنٹی دینی چاہئے ،سیکریٹر جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہاکہ حکومت کی پالیسی میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے،سنیئرکیریئر کونسلر سید عابدی نے کہاکہ امریکا ،کینیڈا اور آسٹریلیا وغیرہ نے اپنی ویب سائٹس پر بہت کم معلومات فراہم کی ہیں،چیئر میں پیٹرولیم ڈیلر ایسو سی ایشن سمیر نجم الحسین نے کہاکہ کسی پٹرول پمپ نے پروڈکٹ فروخت کرنے سے انکار نہیں کیا،بانی لیٹس ہوم سیما الکریمی کا کہنا تھا کہ سیاحتی شعبہ کھولناخطرہ مول لینے کے مترادف ہوگا۔ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شہری غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنا رہے ہیں اس غیر ذمہ داری کی وجہ صرف حکومت نہیں ہے، کورونا کے خلاف صرف حکومت نے نہیں عوام کو بھی لڑنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ عوام کی بہتری کے لئے ہیں ، ابھی بھی اگر ہم لوگوں کے ساتھ فاصلہ رکھیں اور اس کے ساتھ ساتھ جو حکومت کے ایس او پیز ہیں ان پر عمل کر یں تو آپ دیکھ سکتے ہیں دس پندرہ بیس دن کے اندر یہ تعداد کم ہوتی ہوئی نظر آئے گی لیکن اگر ہم نے حکومت کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے اسی وجہ سے ہمیں ایسے اقدامات لینے ہوں گے جہاں دکانوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی اس مارکیٹ کو سیل کریں گے ۔تاجر رہنما ملک کلیم کا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کے بارے میں کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ ہوا تھا کہ ایس او پیز پر عمل ہوگا۔

تازہ ترین